انتہاپسندوں کی بھیڑ میں باحجاب مسلمان لڑکی کی مردانہ شجاعت ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i400740-انتہاپسندوں_کی_بھیڑ_میں_باحجاب_مسلمان_لڑکی_کی_مردانہ_شجاعت_ویڈیو
ان دنوں سوشل میڈیا پر ہندوستان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں کچھ انتہاپسند ہندو طلبا ایک باپردہ مسلمان طالبہ کو دیکھ کر اشتعال انگیزیاں کر رہے ہیں مگر وہ تمام تر شجاعت و بہادری کے ساتھ تن تنہا اُن کے متعصبانہ نعروں کے مقابلے میں صدائے تکبیر بلند کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں بعض باپردہ مسلم طالبات کو امتحانات میں شرکت سے روک دیا گیا جس کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ معاملہ آجکل میڈیا کی سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran