قائد انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سے کشمیری عوام کی عقیدت۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i401064-قائد_انقلاب_اسلامی_اور_شہید_قاسم_سے_کشمیری_عوام_کی_عقیدت_ویڈیو
ویڈیو میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کے درمیان قائد انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی کی محبوبیت کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran

ویڈیو میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کے درمیان قائد انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی کی محبوبیت کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہمارے نمائندے کے مطابق گزشتہ روز ہندوستانی سکویرٹی فورس کے اہلکاروں نے وہاں لگے قائد انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی کے پوسٹرز کی مبینہ بے حرمتی کی جس پر کشمیری عوام میں شدید غصے اور ناراضگی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس کے خلاف سخت احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔

احتجاج کے دوران عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے بیچ ٹکراؤ بھی ہوا۔ اسکے بعد کشمیری عوام کے سخت ردعمل اور موقع کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فورس نے اپنے اقدام پر اظہار پشیمانی کیا اور قائد انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی کے پوسٹر خود ہی چسپاں کر دئے۔

ویڈیو میں ایک ہندوستانی سکیورٹی افسر کو بھی قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور شہید قاسم سلیمانی کی ایک تصویر ہاتھوں میں بلند کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ افسر کے اس اقدام کے بعد وہاں حاضر کشمیری عوام نے لبیک یا حسین اور لبیک یا خامنہ ای کے بھرپور نعرے لگائے۔