روس کے ساتھ تعلقات پر ہندوستان کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i403864-روس_کے_ساتھ_تعلقات_پر_ہندوستان_کا_امریکہ_کو_دو_ٹوک_جواب
ہندوستان نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے روس کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • روس کے ساتھ تعلقات پر ہندوستان کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

ہندوستان نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے روس کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ نئی دہلی کی دوستی ہند-امریکہ تعلقات سے تضاد نہیں رکھتی۔ راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ ہندوستان اور روس مشترکہ مفادات کے حامل اتحادی ہیں اور انکے مابیں پائیدار تعلقات ہیں۔

انہوں نے نئی دہلی-ماسکو کے مشترکہ مفادات کے حامل اتحادی ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات سے امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے تعاون پر کوئی برا اثر نہیں پڑے گا۔

راجناتھ سنگھ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہندوستان محتاط رہے گا کہ دوسرے ملکوں کے ساتھ اس کے تعلقات سے امریکہ کے بنیادی قومی مفادات کو نقصان نہ پہونچے۔