آئی پی ایل میں گجرات کے ہاتھوں حیدر آباد کو شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i404645-آئی_پی_ایل_میں_گجرات_کے_ہاتھوں_حیدر_آباد_کو_شکست
انڈین پریمئیر لیگ آئی پی ایل میں گجرات، حیدرآباد کو شکست دے کر پوائنٹ کے ٹیبل پر سرفہرست آگئی ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • آئی پی ایل میں گجرات کے ہاتھوں حیدر آباد کو شکست

انڈین پریمئیر لیگ آئی پی ایل میں گجرات، حیدرآباد کو شکست دے کر پوائنٹ کے ٹیبل پر سرفہرست آگئی ہے ۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنس نے حیدرآباد سن رائزرس کو شکست دے دی ۔ گجرات ٹائٹنس کو یہ جیت آخری اوور میں راشد خان کے شاندار تین چھکوں کی بدولت ملی ہے۔ اس میچ میں گجرات ٹائٹنس کے بلےباز راشد خان نے جہاں اپنی بلے بازی کا لوہا منوایا وہیں اپنی ٹیم کو چودہ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سب سے اوپر پہنچادیا۔
میچ جیتنے کے بعد راشد خان نے کہا کہ اس شاندار جیت پر وہ بہت اچھا محسوس کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ کچھ برسوں سے اپنے بلے بازی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنا کھیل کھیلنا اور اپنی بلے بازی پر بھروسہ کرنا چاہتے ہیں۔