آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس کے ہاتھوں دھلی کیپٹلز کی شکست
ممبئی میں جاری انڈین پریمیئرلیگ آئی پی ایل میں اتوار کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپیٹلز کو چھے رن سے شکست دے دی ۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچانوے رن بنالئے ۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک تیرہ گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کے مدد سے 23 رن بنا کے آؤٹ ہوئے۔ راہل نے اکیاون گیندوں میں چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 77 رن بنائے اورہڈا نے چونتس گیندوں میں چھے چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 52رن بنائے۔ اس کے علاوہ مارکس اسٹائنس سترہ اور کرنال پانڈیا نو رن بناکے ناٹ آؤٹ رہے ۔
ایک سو چھیانوے رن کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپیٹلز نے مقررہ بیس اور میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو نواسی رن بنائے۔اور اس طرح لکھنؤ سپر جائنٹس نے یہ میچ چھے رن سے جیت لیا ۔
دہلی کیپیٹلز کی طرف سے سب سے زیادہ چوالیس رن ریشبھ پنتھ نے بنائے۔