مودی حکومت کی پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ مغربی بنگال کی سخت تنقید
May ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے صوبہ مغربی بنگال کی وزیراعلی نے مرکزی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے اس پر ریاستوں کے امور میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ہندوستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے امور میں مداخلت کرنے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت، ملک کا فیڈرل ڈھانچہ تباہ کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی حکومت ہٹلر، اسٹالین یا بینٹ سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی مرکزی حکومت پر ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریسی کی حفاظت کے لئے مرکزی ایجنسیوں کو خودمختاری دینا چاہئے اور اسے سیاسی مداخلت کے بغیر غیرجانبداری سے کام کرنے کی اجازت دینا چاہئے۔