May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیراعظم کا قوم کی ہرممکن خدمت کا دعوی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ انھوں نے قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے علاقے راجکوٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آٹھ برس میں انھوں نے ملک کے عوام اور مادر وطن کی خدمت میں انھوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ انھوں نے دعوی کیا کہ اپنی حکومت کے گزشتہ آٹھ برسوں میں انھوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ملک کے کسی شہری کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے سب کا ساتھ سب کا وکاس یعنی سب کی ترقی ، سب کا وشواس یعنی سب کا اعتماد اور سب کی بھلائی کے حل کے لئے کام کیا اور ملک کو ترقی کی ایک نئی تحریک دی ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ان کی حکومت اور جماعت پر ملک میں نفرت کی سیاست کرنے اور سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتی ہیں ۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت بقول ان کے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ہندو مسلم اور مندر مسجد کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔

ٹیگس