Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • انڈیشن نیشنل کانگریس کے 24سال میں پہلے غیر گاندھی سربراہ ملی کرجن کھرگے
    انڈیشن نیشنل کانگریس کے 24سال میں پہلے غیر گاندھی سربراہ ملی کرجن کھرگے

ہندوستان میں انڈین نیشنل کانگریس کے الیکشن میں سینیئر کانگریسی لیڈر ملکاارجن کھڑگے پارٹی کی صدارت کے لئے متخب ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سینیئر کانگریسی لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے حریف امیدوار ششی تھرور سے تقریبا 8 گنا زیادہ ووٹوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کا صدارتی الیکشن جیت لیا ہے۔ ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے عہدہ صدارت کے لئے 17 اکتوبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے اور آج (19 اکتوبر کو) ووٹوں کی گنتی ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر سینیئر لیڈر ملکاارجن کھڑگے کو کامیاب قرار دیا گیا، اس طرح وہ کانگریس کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

کانگریس کے صدارتی انتخابات میں دو امیدوار میدان میں تھے، ملکاارجن کھڑگے اور ششی تھرور۔ انتخابی نتائج کے مطابق ملکاارجن کھڑگے کو 7897 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ششی تھرور کو 1072 ووٹ ملے اور 416 ووٹوں کو خارج کردیا گیا۔ ششی تھرور نے الیکشن میں کامیابی پر ملکاارجن کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ آج ہماری پارٹی کی بحالی واقعی شروع ہو گئی ہے۔"

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سونیاگاندھی نے بھی ملکاارجن کھڑگے کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سونیا گاندھی نے اپنی بیٹی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ ملکاارجن کھڑگے کے گھر جا کر انہیں مبارک باد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ 24 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس پارٹی کا صدر نہرو گاندھی خاندان سے نہیں ہے۔

 

ٹیگس