Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو ، علاقے میں لا قانونیت اور عدم استحکام پھیلانے سے روکنا ہوگا، وزير خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اور سینٹر فار ہیومینٹیرین ڈائیلاگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے یمن سے متعلق پیش رفت کے بارے میں ایران کے وزیر خارجہ کو رپورٹ پیش کی اور یمن میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے کردار اور کوششوں کے لیے ایران کی مسلسل حمایت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ ایران نے خطے کے ممالک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن کے خلاف محاصرے اور پابندیوں کے نفاذ کو جاری رکھتے ہوئے خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام پھیلانے میں اسرائیل کی لاقانونیت کے نتائج سے خبردار کیا۔
سینٹر فار ہیومینٹیرین ڈائیلاگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈیوڈ ہارلینڈ نے اس تنظیم کے تین سینئر مینیجرز کے ساتھ آج مسقط میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی
مسقط فورم کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران بین الاقوامی رجحانات اور پیشرفت بالخصوص بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی روشنی میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش چیلنجوں اور خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں اور خطے کی اقوام کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منفی رجحان کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی سول سوسائٹیوں کے تحفظ کے حوالے سے موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے.
سینٹر فار ہیومینٹیرین ڈائیلاگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈیوڈ ہارلینڈ نے اس ملاقات میں قیام امن اور تنازعات کو حل کرنے کے واحد موثر ہتھیار کے طور پر سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا. ایرانی وزیر خارجہ مسقط فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے عمان گئے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعید سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس