Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • فايل فوٹو
    فايل فوٹو

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی ہیڈکواٹر پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے خودکش حملے میں سیکوریٹی اہلکار جابحق اور دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، ایک نے خود کو گیٹ پر صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر دھماکے سے اڑایا، دھماکے میں گیٹ پر تعینات تین اہلکار شہید ہوئے، دو حملہ آور دھماکے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔

اندر داخل ہونے والے دونوں حملہ آوروں کو فوری ہلاک کردیا گیا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب ہیڈ کوارٹر میں پریڈ جاری تھی، پریڈ کے وقت چار سو پچاس اہلکار موجود تھے ایف سی ہیڈکوارٹرز کو اندر سے مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدہ تینوں دہشت گرد افغانی تھے۔

 

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

 

ٹیگس