ہندوستان: مسلم آبادی کو اجاڑنے کا سلسلہ جاری، احمدآباد میں 918 مکانات پر چلا بلڈوزر!
گجرات کے احمد آباد میں انتظامیہ نے جھیلوں سے قبضہ ہٹانے کی مہم تیز کر دی ہے۔ چنڈولا جھیل پر کارروائی کے بعد اب ایسن پور جھیل پر بنے سینکڑوں پختہ مکانوں کو منہدم کرنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ پیر (24 نومبر) کو صبح سے ہی ایسن پور جھیل علاقہ میں 15 سے زائد جے سی بی مشینیں پہنچیں اور 918 غیرقانونی مکانوں کو منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: رپورٹس کے مطابق، ہندوستان کی ریاست گجرات کے احمد آباد انتظامیہ نے پیر کے روز ایسن پور جھیل پر غیرقانونی قبضے کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ 50 سال سے زائد سے وہاں رہ رہے عام لوگوں کے مکانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر انھیں تباہ کر دیا ہے۔ ان مکانوں میں کئی خاندان نسلوں سے رہ رہے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق اس نے ضروری قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد جھیل کے علاقے کو خالی کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ بلڈوزر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ افسران مسلسل جائے وقوع پر موجود رہ کر بلڈوزر کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
واضح رہے کہ ادھر کچھ برسوں سے ہندوستان کی الگ-الگ ریاستوں میں عام لوگوں کے مکانوں پر لگاتار بلڈوزر چلایا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کے بلڈوزر کاروائی میں زیادہ تر مسلمانوں کے مکانوں کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس بارے میں ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بھی سوال اٹھایا تھا۔ ہندوستان کے سابق سی جے بی آر گوئی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے خطاب میں بھی اس طرف اشارہ کیا تھا۔