بنگلہ دیش نےپھر ہندوستان سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا
حکومت بنگلہ دیش نے ایک بار پھر ہندوستان سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو ڈھاکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ میں امور خارجہ کے نگران توحید حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے ایک اور خط ارسال کیا ہے۔
شیخ حسینہ کے فرار کے بعد سے ان کی واپسی کے لیے کی جانے والی یہ تیسری سرکاری درخواست ہے۔اس کے جواب میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کو نوٹ کر لیا ہے، تاہم انہوں نے حوالگی کی درخواست پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا، ہندوستان نے ڈھاکہ کے تازہ ترین خط کا بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
شیخ حسینہ کو ہندوستان سے لے جانے کے لیے بنگلہ دیش حکومت نے برطانیہ کے دو مشہور وکلاء کی خدمات حاصل کر لی ہیں یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے حسینہ کو انسانیت سوز جرائم کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائے جانے کے بعد، بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دو طرفہ معاہدے کے تحت سابق سربراہ کی واپسی کو یقینی بنانا دہلی کی قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok