ہندوستان: راجستھان میں افسوسناک حادثہ، 12 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i425480-ہندوستان_راجستھان_میں_افسوسناک_حادثہ_12_افراد_ہلاک
ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے بھرت پور میں ایک بس اور ٹریلر کی ٹکر میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: راجستھان میں افسوسناک حادثہ، 12 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے بھرت پور میں ایک بس اور ٹریلر کی ٹکر میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب راجستھان کے ضلع بھرت پور کے علاقے لکھن میں ایک رکی ہوئی مسافر بس سے ایک ٹریلر ٹکرا گیا۔ اس سانحے میں 12 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسافر بس ریاست گجرات کے شہر بھاؤ نگر سے اتر پردیش کے شہر متھرا جارہی تھی۔