Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • انڈین ایوارڈ ایرانی انیمیشن کے نام

دوسرا انڈین اینیمیٹر یونین فلم فیسٹیول دو ایرانی انیمیشن کے انتخاب کے ساتھ ختم ہو گیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں منعقدہ اس فلمی میلے میں ایرانی ہدایتکار امیر مہران کے آسمان دوست داشتنی نامی انیمیشن کو ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بہزاد نعل بندی کے، انیتا گمشدہ در اخبار کو سراہا گیا۔ اس سے قبل انیتا گمشدہ در اخبار کو جمہوریہ چیک کے جیلاوا اور برطانیہ کے برمنگھم فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گيا تھا۔

اس فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک بادبانی کشتی، فرانس کے ڈنکرک سواحل سے چلی تاکہ انّیس غیر قانونی تارکین وطن کو برطانیہ پہنچایا جا سکے مگر تھوڑی ہی دیر بعد کشتی پلٹ گئی اور سات تارکین وطن انگلش کینل میں ڈوب گئے ان تارکین وطن میں ایران نژاد نامی، ایک کرد ایرانی گھرانے کے پانچ افراد بھی شامل تھے جو بہتر معیار زندگی کی آرزو کی خاطر اس سفر پر نکلے تھے اور یہ فلم اس گھرانے پر ہی تیار کی گئی تھی۔

ٹیگس