ہندوستان: ممبئی میں ایک رہائشی عمارت شدید آگ کی لپیٹ میں + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i429557-ہندوستان_ممبئی_میں_ایک_رہائشی_عمارت_شدید_آگ_کی_لپیٹ_میں_ویڈیو
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے پاس واقع علاقے ڈومبیولی میں ایک اونچی عمارت میں شدید آگ لگنے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ممبئی میں ایک رہائشی عمارت شدید آگ کی لپیٹ میں + ویڈیو

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے پاس واقع علاقے ڈومبیولی میں ایک اونچی عمارت میں شدید آگ لگنے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ریاست مہاراشٹر میں ضلع تھانے کے علاقے ڈومبیولی میں آج دو پہر کے وقت شدید آگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممبئی کے پاس واقع علاقے ڈومبیولی میں ایک اونچی رہائشی عمارت میں آگ لگی جس سے افراتفری مچ گئی۔

ہندوستان ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمارت کی آٹھویں منزل پر آگ لگنی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے 18 ویں منزل تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دوپہر ایک بج کر 23 منٹ پر آگ لگنی شروع ہوئی اور ڈھائی بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ابتدائی طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔