فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں افغانستان نے ہندوستان کو شکست دی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i431926-فیفا_ورلڈ_کپ_کوالیفائی_میچ_میں_افغانستان_نے_ہندوستان_کو_شکست_دی
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی ٹو کے میچ میں افغانستان نے ہندوستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں افغانستان نے ہندوستان کو شکست دی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی ٹو کے میچ میں افغانستان نے ہندوستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: گوہاٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پہلے برتری حاصل کی، یہ گول اُن کے اسٹار کھلاڑی سُنیل چیتھری نے اڑتیسویں منٹ میں اسکور کیا۔

پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر تھا، دوسرے ہاف میں افغانستان نے بہتر کھیل پیش کیا، افغانستان کی جانب سے سترویں منٹ میں رحمت اکبری نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے افغانستان کے شریف محمد نے پنالٹی کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک سے تاریخی کامیابی دلا دی۔

ورلڈکپ کوالیفائی ٹو ایک اور میچ میں ایران نے ترکمنستان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔ عشق آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں ایران کے اسٹار کھلاڑی مہدی قایدی نے میچ کا واحد گول اسکور کیا۔