Jun ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • نریندر مودی کی تقریب حلف برداری، سات ممالک کو شرکت کی دعوت

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تیسری مدت کے لیے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سات پڑوسی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ایوان صدر راشٹریہ پتی بھون میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں شرکت کے لئے نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، سیشلز اور ماریشس کے رہنماؤں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ، بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر محمد معیزو، سیشلز کے صدر ویول رامکلوان، ماریشس کے وزیر اعظم پروِند جگناتھ کے آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مہمان قائدین کی آمد کا سلسلہ آج ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے جبکہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو وزیراعظم مودی ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔

ٹیگس