ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا میں سید ابراہیم رئیسی کی المناک شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
ہندوستان کی نو منتخب پارلیمنٹ لوک سبھا میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گيا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی نو منتخب پارلیمنٹ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج لوک سبھا کی کارروائی کے آغاز پر اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سیدابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نیز دیگر عہدیداروں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ انیس مئی کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر سینیئر عہدیداروں کی شہادت پر ہندوستان کی پارلیمنٹ ایران کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی نومنتخب لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث جاری ہے۔