Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم، 6عسکریت پسند اور 2 سیکورٹی اہلکارمارے گئے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چھے عسکریت پسند مارے گئے ہيں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی ميڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق  اس ملک کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس آر آر سوین کا کہنا ہے کہ ضلع کولگام ميں دو الگ الگ مقامات پر ہونے والے تصادم میں چھے عسکریت پسند اور دو سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہيں ۔

پولیس سربراہ کے مطابق یہ تصادم چینی گام اور موٹرگام میں پیش آيا  جہاں سے 6عسکریت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ٹیگس