دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے رہائی کے بعد کیا کہا؟
Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
تہاڑسے رہا ہونے کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ میرا حوصلہ سوگنا بڑھ گیاہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ میری زندگی ملک کے لیے وقف ہے۔ میری زندگی کا ہر لمحہ، میرے جسم کا ہر ٹکڑا، میرے خون کا ہر قطرہ وطن کے لیے وقف ہے۔ میں نے زندگی میں بہت جدوجہد کی ہے۔ زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان تمام ملک دشمن قوتوں کے خلاف لڑتا رہوں گا جو ملک کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کا کام کر رہی ہیں۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ جن کی مہربانی سے میں آج آپ کے درمیان آیا ہوں، میں ان لاکھوں اور کروڑوں لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہا دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جمعہ 13 ستمبر کو تہاڑ جیل سے رہا ہوگئے ۔