منموہن سنگھ کی استھیاں جمنا میں بہا دی گئيں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i440098-منموہن_سنگھ_کی_استھیاں_جمنا_میں_بہا_دی_گئيں
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی استھیاں یمنا کے کنارے واقع گھاٹ پر بہا دی گئیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • منموہن سنگھ کی استھیاں جمنا میں بہا دی گئيں

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی استھیاں یمنا کے کنارے واقع گھاٹ پر بہا دی گئیں۔


سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر یہ اطلاع دیتے ہوئے ایکس پر لکھا  ہے کہ آج مادر ہند کے بیٹے اور ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی استھیاں مجنو کا ٹیلہ واقع گرودوارہ کے قریب جمنا گھاٹ پر مکمل رسومات کے ساتھ بہا دیا گیا۔ ہم سب منموہن سنگھ جی کی ملک کے لیے خدمات، لگن اور ان کی نرم مزاجی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال 26 دسمبر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں ہوا تھا اور ہفتہ کو نگم بودھ گھاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔