ہندوستان: کانگریس نے الکا لامبا کو آتشی کے خلاف کھڑا کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i440285-ہندوستان_کانگریس_نے_الکا_لامبا_کو_آتشی_کے_خلاف_کھڑا_کر_دیا
کانگریس نے مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف اسمبلی انتخابات کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کانگریس نے الکا لامبا کو آتشی کے خلاف کھڑا کر دیا

کانگریس نے مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف اسمبلی انتخابات کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق  کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا ہےکہ اسمبلی انتخابات میں کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کا مقابلہ مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کریں گی۔  کے سی وینوگوپال کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے محترمہ لامبا کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس دہلی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے دو فہرستیں جاری کر چکی ہے۔