Jan ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں 10 برسوں میں سب سے زیادہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ، اولمپیئن نیرج چوپڑا پھٹ پڑے

ہندوستانی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا ہندوستان میں ڈوپنگ کے خلاف پھٹ پڑے۔ میں ایتھلیٹس کو بتانا چاہوں گا کہ اگر دماغ میں ڈوپنگ آجائے تو آپ مقابلہ نہیں کرسکتے: جیولین تھرور نیرج چوپڑ

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے ڈوپنگ کوبھارت میں سب سے بڑا مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ہندوستان کا ایتھلیٹس میں سب سے بڑا مسئلہ ڈوپنگ ہے، ایتھلیٹس سمجھتے ہیں کہ ڈوپنگ سے وہ اچھا پرفارم کریں گے تو یہ سچ نہیں ہے، میں ایتھلیٹس کو بتانا چاہوں گا کہ اگر دماغ میں ڈوپنگ آجائے تو آپ مقابلہ نہیں کرسکتے۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ سخت محنت، خود پر یقین اور اچھی رہنمائی سے ہی کامیابی ملتی ہے، ڈوپنگ ٹیسٹ میں آپ پکڑے جاتے ہیں اور 2 سے 4 سال پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کوچز سے میری درخواست ہے کہ وہ ایتھلیٹس کو بتائیں کہ انہیں ڈوپنگ سے مدد نہیں ملے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، اس برس 3865 کے ڈوپ ٹیسٹ ہوئے جس میں سے بھارت کے 125 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، ہندوستان  وہ واحد ملک ہے جس کے 100 سے زائد ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک بھارت کے 142 کھلاڑی ڈوپنگ میں پکڑے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان 10 برسوں میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے دوسرا بدترین ملک ہے جب کہ اس فہرست میں روس کا پہلا اور چین کا دوسرا نمبر ہے۔

 

ٹیگس