عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد وزیراعلی آتشی مارلینا نے دیا استعفی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i441331-عام_آدمی_پارٹی_کی_شکست_کے_بعد_وزیراعلی_آتشی_مارلینا_نے_دیا_استعفی
دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد وزیراعلی آتشی نے استعفی دے دیا ہے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد وزیراعلی آتشی مارلینا نے دیا استعفی

دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد وزیراعلی آتشی نے استعفی دے دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی کی وزیر اعلی آتشی مارلینا نے ایک روز قبل پارٹی کی شکست کے بعد دہلی کے لفٹیننٹ گورنر وی سکسینا سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفی پیش کردیا ہے - دہلی کے ایل جی نے دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی بھی تحلیل کردی ہے واضح رہے کہ پانچ فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل سنیچر آٹھ فروری کو کیا گیا جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ستر میں سے اڑتالیس سیٹوں کی واضح اکثریت حاصل کرلی اور اس طرح وہ ستائیس سال بعد دوبارہ دہلی میں حکومت بنانے جارہی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب اراکین نے بھی آج دہلی کے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کی اور دہلی میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔