Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: روس سے تیل کی درآمد جاری رہے گی

ہندوستان نے روس سے تیل کی برآمدات جاری رکھنے کا عندیہ ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صارفین کے مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق روس سے تیل کی درآمدات کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان کے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک بار پھر اپنا مؤقف واضح کیا ہے کہ غیر مستحکم توانائی کی صورتِ حال میں ہندوستانی صارفین کے مفادات کا تحفظ، حکومت کی مستقل ترجیح رہا ہے اور ملک کی درآمداتی پالیسی اسی اصول پر مبنی ہے۔

ہندوستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج امریکہ سے تیل کی درآمد کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تیل اور گیس کا ایک اہم ایکسپورٹر ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ امریکی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس پر اُس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔