Dec ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • بنگلا دیش: سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو سپرد خاک کردیا گيا

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ڈھاکہ میں ان کے شوہر اور ملک کے سابق صدر ضیاء الرحمان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اس کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی۔ اس درمیان سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزار محمد یونس اور ہزاروں دیگر افراد موجود تھے۔ بیگم خالدہ ضیا کو قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

 

بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی تدفین میں ہندوستان کے وزیر خارجہ، پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر اور بھوٹان اور نیپال کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔

 

گزشتہ روز ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم 80 سالہ خالدہ ضیا کا انتقال ہوگیا تھا۔ وہ جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکہ کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

خالدہ ضیا کو مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

خالدہ ضیا 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک بنگلا دیش کی وزیراعظم رہیں۔ ان کے انتقال پر حکومت نے تین دن کے قومی سوگ اور ایک دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس