ایران: آئی آر جی سی کا کامیاب فوجی آپریشن، کئی دہشت گرد گرفتار
سپاہ پاسداران کی قدس بیس نے ایران کے جنوب مشرقی ضلع سراوان میں ایک دہشت گرد سیل کو تباہ کر کے اس کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
سحرنیوز/ایران:تفصیلات کے مطابق، ایران کے جنوب مشرق میں واقع قدس بیس کے پبلک ریلیشنز آفس نے سراوان میں دہشت گرد اور ایران مخالف گروہوں سے وابستہ ایک دہشت گرد سیل کی شناخت اور گرفتاری کی خبر دی ہے۔
قدس بیس کے پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق، یہ گرفتاری شہداء سیکورٹی 2 نامی آپریشنل مشقوں کے دوران عمل میں آئی۔ یہ دہشت گرد سیل، جو گزشتہ ایک سال کے دوران سراوان کے علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے ذمہ دار تھے، کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے بعد ان کی شناخت کر کےانھیں گرفتار کر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اعترافات کی بنیاد پر، گرفتار کئے گئے افراد نے تسلیم کیا کہ انہوں نے دہشت گرد اور ایران مخالف گروہوں کے حکم پر سراوان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے قتل کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی اور ان پر عمل درآمد کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سراوان ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع ہے، جو صوبائی دارالحکومت زاہدان سے تقریباً 347 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور پاکستان کی سرحد کے قریب ہے۔