Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ جموں و کشمیر میں دوبارہ جھڑپ، فوج اور مبینہ دہشتگرد آمنے سامنے

ہندوستان کے زير انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک بار پھر ہندوستانی فوج اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ڈولگام علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک بار پھر آمنا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈولگام علاقے میں جاری مشترکہ آپریشن کے دوران ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا ہوا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 انہوں نے کہا کہ فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مختلف ایجنسیوں سے معلومات حاصل کرکے ایک مربوط طریقے سے علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔

ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔

 

ٹیگس