ہندوستان: پاسپورٹ ایک سفری دستاویز ہے، شہریت کا ثبوت نہیں، وزارت خارجہ
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ ہندوستانی پاسپورٹ کو بنیادی طور پر ایک سفری دستاویز کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق 14 ویں پاسپورٹ سیوا دیوس (پاسپورٹ خدمات کا دن) کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ ہندوستانی پاسپورٹ کو بنیادی طور پر شہریت کے حتمی ثبوت کے بجائے ایک سفری دستاویز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اگرچہ پاسپورٹ مختلف سرکاری ایجنسیوں کی معلومات کی بنیاد پر مکمل تصدیق کے بعد جاری کیے جاتے ہیں، قانون کی نظر میں، وہ شہریت کے سرٹیفکیٹ کے بجائے سفری دستاویزات ہیں۔
ادھر کانگریس لیڈر گورَو گوگوئی نے حکومت سے شہریت سے متعلق دستاویزات کی قانونی حیثیت واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اگر پاسپورٹ شہریت کا ثبوت نہیں تو کیا یہ غیر ملکیوں کو بھی جاری کیا جاتا ہے؟
کانگریس کے رکن پارلیمان گورو گوگوئی نے کہا کہ اگر وزارت خارجہ یہ کہتی ہے کہ پاسپورٹ شہریت کا ثبوت نہیں ہے تو حکومت کو عوام کے سامنے یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ آخر ہندوستانی پاسپورٹ کن افراد کو جاری کیا جاتا ہے اور شہریت کے تعین کے لیے بنیادی قانونی دستاویز کون سی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel