Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی
    صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امام رضا (ع) بین الاقوامی ثقافتی فیسٹول کے نام اپنے پیغام میں اس فیسٹول کو مختلف ادیان کے پیرووں کے اتحاد کا پیش خیمہ قرار دیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی رات امام رضا (ع) بین الاقوامی ثقافتی فیسٹول کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی تعلیمات کی ترویج کے لئے اور مختلف ادیان و مذاہب کی گفتگو کی مرکزیت کے ساتھ اس فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور اس میں اختلافی امور کے سلسلے میں منطق و استدلال پر تاکید کی گئی۔

صدر مملکت کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ یہ فیسٹول دنیا بھر کے مختلف ادیان و مذاہب کے پیرووں کے اتحاد اور ان کے باہمی تعاون کا راستہ ہموار کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گیارہ ذیقعد حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔

ٹیگس