دہشت گردی کے خلاف جدوجہد تمام ملکوں کے سنجیدہ عزم کی متقاضی ہے: ڈاکٹر روحانی
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے مقابلہ تمام ملکوں کے سنجیدہ عزم کا متقاضی ہے-
گھانا کی وزیر خارجہ حانا سروا تیتے نے بدھ کے روز تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ افریقی ممالک اور مشرق وسطی کے علاقے میں ایک ساتھ اقتصادی اور ثقافتی فروغ ہونے اور نوجوانوں کو انحرافی نظریات کی طرف لے جانے والی راہوں کا سد باب کرکے علاقے میں تشدد کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے- انہوں نے دہشت گردی کی جڑوں کی نشاندہی پر تاکید اور دہشت گردی سے مقابلے کے نمائشی اتحادوں کی ناتوانی کا ذکر کرتے ہوئے اس عالمی مسئلے کے حل کے لئے تمام ممالک کے درمیان تعاون اور صلاح و مشورے پر زور دیا- اس موقع پر گھانا کی وزیر خارجہ حنا سروا تیتے نے مغربی افریقہ میں بڑھتی دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد سے مقابلے کے لئے دو طرفہ اور علاقائی تعاون ضروری ہے- صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں براعظم افریقہ کے خاص مقام کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور گھانا میں موجود توانائیوں کی نشاندہی کرکے دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کی جاسکتی ہے- گھانا کی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات میں ہمہ جانبہ فروغ کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گھانا چیمبرز آف کامرس اور مشترکہ کمیشنوں کے دائرے میں دو جانبہ تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں-az26082015