Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • ہدایت کار مجید مجیدی کی فلم محمد رسول اللہ(ص) کا ایک سین
    ہدایت کار مجید مجیدی کی فلم محمد رسول اللہ(ص) کا ایک سین

رسول اکرم (ص) کی حیات طیبہ کے بارے میں ایران میں تیار ہونے والی فلم محمد رسول اللہ بیک وقت ایران اور کینیڈا میں ریلیز ہوگئی۔

معروف ایرانی فلم سازاور ہدایت کارمجید مجیدی کی تیارہ کردہ فلم محمد رسول اللہ (ص)، سات سال کے عرصے میں فلمائی گئی ہے۔

اس فلم میں آنحضرت (ص) کی زندگی کے ابتدائی چند سال کے واقعات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ یہ فلم تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے جو ایران میں تیار شدہ کسی بھی فلم کے لئے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔

 ہدایت کار مجید مجیدی نے بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ فلم آنحضور (ص) کی حیات طیبہ اور دین اسلام کے بارے میں تحریف شدہ نظریات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس فلم میں فلم بندی اور آواز کی ریکارڈنگ کے جدید ترین طریقوں اور ٹیکنیکوں سے کام لیا گیا ہے جبکہ ایران کے بہترین اداکاروں نے اس فلم میں حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کے محمد رسول اللہ (ص) فلم،جمعرات کے دن ایران کے ساتھ ساتھ مونٹرال فلم فیسٹیول میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔ بعدازاں یہ فلم مختلف زبانوں اور مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔az27082015

ٹیگس