Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف
    ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان، استقامتی معیشت کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دے گا۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو اصفہان میں ایک نشست میں استقامتی اقتصاد کو عملی جامہ پہنانے میں جامع مشترکہ ایکش پلان کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پرعمل درآمد سے ایران میں استقامتی معیشت کی پالیسیوں کو بروئے کار لانے کے لئے لازمی حالات فراہم ہو جائیں گے -

 جواد ظریف نے کہا کہ استقامتی معیشت کی پالیسی کو پوری طرح عملی جامہ پہنانے کے لئے قومی عزم، سب کی شمولیت اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت کی جانب سےمنصوبہ بندی کی ضرورت ہے-

ایران کے وزیرخارجہ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کو ایران کے لئے سیاسی ، اقتصادی اورثقافتی موقع قراردیا اورکہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پرعمل شروع ہونے کے دو یا تین مہینے بعد، ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیاں منسوخ ہو جائیں گی لیکن اس کے اثرات، فوائد اورایران میں سرمایہ کاری کے لئے مزید وقت درکار ہے-

وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تیل کی برآمدات اور انٹرنیشنل بینکینگ اور فنڈنگ کی سہولیات ایک لمحے میں حاصل نہیں ہوتیں کہا کہ امید ہے کہ ملک کا نجی شعبہ اور عوام اس موقع سے بخوبی فائدہ اٹھائیں گے- ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ، صدر مملکت کی جانب سے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے کچھ پیداواری منصوبوں کے افتتاح کے لئے اصفہان کے دورے پر ہیں-

ٹیگس