Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • روسی وزیر خارجہ: مغرب، یوکرین بحران کو فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوا دے رہا ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی ممالک کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب بحران یوکرین کو ھوا دے کر اور اس پر ضرورت سے زیادہ توجہ دے کر فلسطینی عوام کے مسائل و مشکلات اور اس بحران کے انسانی پہلؤوں کو پس پشت ڈال رہا ہے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین کے مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سرگئی لاؤروف نے ماسکو میں یوکرین کے مسئلے کے حل کے موضوع پر منعقدہ ایک گول میز کانفرنس میں کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسئلہ فلسطین سمیت دیگر بہت سے اہم اور بنیادی مسائل سے جن کا آج دنیا کو سامنا ہے توجہ ہٹانے کے لئے عالمی سطح پر یوکرین تنازعے کی شدت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ 
انھوں نے کہا کہ مغرب نے یوکرین کے سلسلے میں جو بحران پیدا کیا ہے اس کا مقصد کی ایف کو روس مخالف ملک میں تبدیل کرنا اور اسے ماسکو کے خلاف جنگ شروع کرانے کے لئے مسلح کرنا ہے ۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس کے باوجود روس کے خلاف فوجی ، لیجسٹک اور مالیاتی شعبوں میں پراکسی وار شروع کرانے کے لئے مغرب کے فوجی و مالی وسائل کم ہو رہے ہیں 
انھوں نے کہا کہ جنگ کا طویل ہونا ماسکو کے لئے ایک سیاسی مسئلہ ہے اور شاید اس کی فیزیکلی بقا میں تبدیل ہوگئی ہے 
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس کے باوجود مغرب آج بدگمانیاں اور جھوٹ پھیلانے کے ساتھ ہی مختلف قسم کے تخریبی پروپیگنڈے کر رہا ہے 
 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کا نیٹو اور یورپی یونین کے ممالک کے خلاف کسی طرح کا جارحانہ منصوبہ نہیں ہے اور وہ تحریری شکل میں اس کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہے
انھوں نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ اگر یورپ ، جنگ کا فیصلہ کرے گا تو روس اس کے لئے بھی ابھی سے تیار ہے 
لاؤروف نے اس کے ساتھ ہی اپنے بیان کے دوسرے حصے میں کہا کہ جنگ کے دوران یوکرین کے دس لاکھ سے زیادہ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور بدستور اس کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

ٹیگس