Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی: آلودگی ، قومی بحران

ہندوستان کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں فضائی آلودگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اسے قومی بحران سے تعبیر کیا

سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ لاکھوں بچے اور بزرگ خطرناک ہوا سے متاثر ہیں۔اور اکثر بڑے شہر زہریلی ہوا کی چادر تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ لاکھوں بچے اور بزرگ خطرناک ہوا سے متاثر ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی نظریات یا حکومتی و اپوزیشن تقسیم کا نہیں، بلکہ ایسا قومی چیلنج ہے جس پر پورا ایوان متفق ہے کہ اسے مشترکہ کوششوں سے حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں، کیونکہ یہ اختلافِ رائے کا نہیں بلکہ عوام کی صحت اور ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔
 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

راہل گاندھی نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت تمام بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کو ختم کرنے یا کم از کم قابلِ قبول سطح تک لانے کے لئے ایک منظم، سائنسی اور مرحلہ وار منصوبہ تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ایک ایسی مشترکہ حکمتِ عملی وضع کی جا سکے جو اگلے پانچ سے دس برسوں میں لوگوں کی زندگی آسان بنا سکے۔ 

ٹیگس