Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ، باہمی تعلقات ميں فروغ پر زور

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں بین الاقوامی امن اور اعتماد کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور محمد اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اہم موضوعات میں دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور خطے کی تازہ ترین سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
اس ملاقات کے بعد پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ عشق آباد میں بین الاقوامی امن اور اعتماد کے اجلاس کے موقع پر میں نے اپنے بھائی، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران ہم نے دو طرفہ تعاون اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ہم نے تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ اسی طرح دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پہلے سے زیادہ باہمی روابط مستحکم ہونے نیز خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم پر زور دیا۔
 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی امن اور اعتماد کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ترکمانستان کا دورہ کیا ہے-

ٹیگس