شہباز شریف: دہشت گردی کا نیا خطرہ افغانستان کی سرزمین سے سر اٹھاررہا ہے
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغانستان کی سرزمین سے سر اٹھاررہا ہے
سحرنیوز/پاکستان: ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں بین الاقوامی امن اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف عالمی برادری افغان حکومت دہشت گردی روکنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔
انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی طالبان حکومت پر زور ڈالنا چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر پر عمل کرے ۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ترکمانستان امن و اعتماد بین الاقوامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحانی ہماری مشترکہ منزل ہے ۔
انھوں نے کہا کہ نفرت اور تنازعات نے دنیا کو تاریکی میں دھکیل رکھا ہے اور آج ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی فاختہ کو دوبارہ پرواز کی اجازت دی جائے
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
میاں شہباز شریف نے کہا کہ امن کے لئے تجارت ہی نہیں بلکہ انسانوں اور خیالات کو جوڑنے والے پل تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔