صدر حسن روحانی آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ہفتے کے دن سہ پہر کے وقت پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر پرویز اسماعیلی نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اپنی حکومت کے تیسرے برس کے آغازکی مناسبت سے ہفتے کے دن سہ پہرکے وقت پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں ملکی اورغیر ملکی نامہ نگار شریک ہوں گے اور اس کو ریڈیو اور ٹی وی کی قومی اورعالمی سروسز کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔صدرمملکت اس پریس کانفرنس میں اپنی حکومت کی دو برسوں کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اورسماجی امورسے متعلق نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب بھی دیں گے۔