Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ ابراہیم رحیم پور
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ ابراہیم رحیم پور

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے مقابلےکے لئے پاکستان اورافغانستان کے ساتھ مشاورت کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ ابراہیم رحیم پورنے تہران سے شائع ہونے والے اخباراعتماد کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ دورہ پاکستان و ہندوستان کے بارے میں کہا کہ ہمسایہ اورعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ ایٹمی معاہدہ ہونے کے فورا بعد وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان اورہندوستان کا دورہ کیا۔

ابراہیم رحیم پورنے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے مثبت اقدامات انجام دیئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ ابراہیم رحیم پور نے پاکستان اورہندوستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ان دونوں ممالک کو جنگ اورکشیدگی سے دور رکھنے میں اپنا کردارادا کیا ہے۔

ابراہیم رحیم پورنے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی سے مقابلے کے لئے پاکستان اورافغانستان کے ساتھ مشاورت کررہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ ابراہیم رحیم پور نے غربت کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بدامنی کا ایک بڑا سبب قرار دیا اورکہا کہ ایران اور پاکستان نے مشترکہ سرحدی کمیشن تشکیل دے کرغربت اور بے روزگاری کے مسئلے کا جائزہ لیا ہے اوراس مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ٹیگس