Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرمحمد حسن ابوترابی فرد
    ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرمحمد حسن ابوترابی فرد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پابندیوں کی ناکامی کے باعث ایٹمی سمجھوتے کو قبول کیا ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرمحمد حسن ابوترابی فرد نے اتوار کو تہران میں ایران کے سابق صد شہید محمد علی رجائی اور سابق وزیراعظم محمد جواد باہنر کی برسی کی موقع پر کہا کہ ایٹمی مسئلے میں ایران کے تمام عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ میدان میں تھے-

 ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ گذشتہ بارہ برسوں سے جاری ایٹمی حقوق کے معاملےمیں ملت ایران کی استقامت نے امریکی صدراوباما کو باورکرا دیا کہ ایرانی عوام سخت ترین پابندیوں سے بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور اسی وجہ سے باراک اوباما، ایران کے ساتھ گفتگو کرنے پر مجبور ہوئے-

 ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرنے کہا کہ ویانا ایٹمی مذاکرات میں کامیابی، ملت ایران اوررہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کی استقامت کا نتیجہ تھی کہ اگر یہاستقامت اورقیادت نہ ہوتی تو ایران پیچھے ہٹنے پرمجبور ہو جاتا-

 ابوترابی فرد نے سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزیراعظم شہید محمد جواد باہنر کوایران کی انتظامی تاریخ کی دو اہم، قابل فخراورنامور شخصیت قراردیا اورکہا کہ ایران کا نظم و نسق ، ان قابل احترام شہیدوں کی روش اور اخلاقی خصوصیات کے مطابق ہونا چاہئے-

ٹیگس