Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل عطاء اللہ صالحی
    اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل عطاء اللہ صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف نے ایرانی سرحدوں پرفوج کی بھرپورموجودگی پر تاکید کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل عطاء اللہ صالحی نے اتوار کو زاہدان میں ایڈمرل شہید نقدی جنگی بحری جہاز کو بحری بیڑے میں شامل کئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج، فضائی، بحری اور زمینی سرحدوں پر پوری طاقت سے موجود ہے-


جنرل عطاء اللہ صالحی نے مزید کہا کہ ایڈمرل شہید نقدی جنگی بحری جہاز، مکران کے ساحلوں پر ہمیشہ موجود رہے گا اور وہ داخلی سرحدوں کی سیکورٹی اور علاقے کے ماہی گیروں کی مدد میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ بحری فوج خلیج عدن سے لے کر بین الاقوامی سمندر تک جہاں بھی ایران کے مفادات کا تقاضا ہوا، تعینات ہو گی-

اس موقع پر بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ بندرعباس اور بوشہر سے مکران کے اسٹریٹیجک ساحلوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالتی تھی اور اب کنارک کے تیسرے بحری زون میں شہید ایڈمرل نقدی بحری جنگی جہاز کے پہنچنے کے بعد علاقے میں اور بین الاقوامی سمندر میں ایرانی بحریہ کی موجودگی مزید مضبوط ہو جائے گی-

بحری جہاز شہید ایڈمیرل نقدی جنگی بحری جہاز پہلی بار، اتوارکو بوشہرکے دوسرے بحری زون سے نکل کر جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے کنارک کے تیسرے بحری زون میں پہنچ گیا ہے-

ٹیگس