جنوبی افریقہ، ایران کا سب سے بڑا شریک ہوسکتا ہے: ظریف
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ بر اعظم افریقہ میں ایران کا سب سے بڑا شریک بن سکتا ہے-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو تہران میں جنوبی افریقہ کی نائب وزیر خارجہ "ایم فکتو" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ایران کے تعلقات ممتاز اور سیاسی و اقتصادی تعلقات سے بالاترہیں-جواد ظریف نے افریقہ میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ انتہاپسندی سے مقابلہ، ایران اور جنوبی افریقہ کے باہمی تعاون کے اہم مسائل میں سے ایک ہے-
جنوبی افریقہ کی نائب وزیر خارجہ ایم فکتو نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کے ملک نے پابندیوں کے سخت دور میں بھی ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھا ہے- انہوں نے ایران کے دورے کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ اس کے نتائج،تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں ماضی سے زیادہ فروغ اور ارتقا کا سبب بنیں گے-
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کا ایک سیاسی و اقتصادی وفد وزیرخارجہ ایم فکتو کی قیادت میں، ایران اور جنوبی افریقہ کے سیاسی کمیشن کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہے-