Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کی روسی سوخوئی لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی
    ایران کی روسی سوخوئی لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران سوخوئی طیارے خریدنے کے لئے روس کے ساتھ مذاکرات انجام دے رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے لبنان کے المیادین ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سوخوئی طیارے خریدنے کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

 سوخوئی ایس یو تیس طیاروں سے متعلق تہران اور ماسکو کے درمیان گزشتہ ہفتے سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

ماسکو کے قریب واقع ژوکوفسکی شہر میں میکس دو ہزار پندرہ نامی نمائش کے موقع پر اس بات چیت کا آغاز ہوا۔ایران کے نائب صدر سورنا ستاری نے بھی اس نمائش میں شرکت کی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے مزید کہا ہے کہ ماسکو رواں سال کے اواخر میں ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم ایران کی تحویل میں دینے کا سلسلہ شروع کر دے گا۔

ٹیگس