ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تیونس روانہ ہو گئے
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دورہ تیونس
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علاقائی ممالک کا اپنے تیسرے دورے کے آغاز میں تہران سے تیونس کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد علاقائی ممالک کا اپنا تیسرا دورہ شروع کر دیا ہے ۔ وہ پہلے تیونس گئے ہیں جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تیونس کے وزیر خارجہ اور دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تیونس کے بعد الجزائر کا بھی دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان، قطر، کویت اور عراق کا دورہ کر چکے ہیں۔