Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی
    مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی

مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ ایران، حزب اللہ لبنان کی حمایت جاری رکھے گا

مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے لبنانی ٹی وی المنارکو انٹرویو دیتے ہوئے ایٹمی سمجھوتے کے بعد حزب اللہ لبنان کی حمایت ختم کر دینے پر مبنی دشمن کے ذرائع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈے ایران کے خلاف دشمنوں کی سافٹ وار یا نرم جنگ کا حصہ ہیں لیکن تہران، حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا-

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس بات پرتاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والا سمجھوتہ صرف ایٹمی موضوع کے بارے میں ہے، کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بہت سے اختلافات ہیں جن میں سے ایک، ایران کی جانب سے حزب اللہ لبنان کی حمایت ہے-

 مجلس خبرگان کے رکن نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ، پارلیمنٹ اور ملک کی قومی سلامتی کونسل میں منظور ہونا چاہئے اور منظوری کے بعد ہی اس کے دوسرے مرحلے انجام پائیں گے- اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک بارہ سال تک مذاکرات کے بعد آخرکار چودہ جولائی دو ہزار پندرہ کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بدگمانی دور کرنے اور پابندیاں اٹھائے جانے کے سلسلے میں ایک سمجھوتے تک پہنچے ہیں-

ٹیگس