ایران کے تیارکردہ لانگ رینج ریڈارسسٹم کی رونمائی
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
-
ایران کے تیار کردہ لانگ رینج ریڈار سسٹم کی رونمائی
اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاایئرڈیفنس ہیڈکوارٹرکےکمانڈربریگیڈیئرجنرل فرزاد اسماعیلی کی موجودگی میں ویڈیوکانفرنس کے ذریعے نذیرریڈارسسٹم کی رونمائی کی گئی
نذیرایک لانگ رینج کاریڈار سسٹم ہے اور اسے ایرانی ماہرین نے تیارکیا ہے جوکم ریڈارکراس سیکشن پربھی اشیا کو شناخت کرلیتا ہے۔نذیرریڈارسسٹم اینٹی ریڈارمیزائل کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ریڈار کے ذریعے آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے اورایک ہزارفٹ کی بلندی تک موجود اشیا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
دنیا میں اس طرح کا کوئی دوسرا ریڈار بنائے جانے کی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ ایرانی ماہرین نے ہی اس ریڈار کی ڈیزائننگ اور اسے تیار کیا ہے اور اس ریڈار کو استعمال میں لانا شروع کر دیا گیا ہے۔