Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے فارسی زبان و ادب کے فروغ کے مرکز کے سربراہ ڈاکٹرغلام علی حداد عادل ن
    ایران کے فارسی زبان و ادب کے فروغ کے مرکز کے سربراہ ڈاکٹرغلام علی حداد عادل ن

اسلامی جمہوریہ ایران کے فارسی زبان وادب کے فروغ کے مرکزکے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا کے لئے امن اورسلامتی کا خواہاں ہے

ایران کے فارسی زبان و ادب کے فروغ کے مرکز کے سربراہ ڈاکٹرغلام علی حداد عادل نے زور دے کر کہا ہے کہ کسی بھی قوم کو ملت ایران کی جانب سے خطرہ لاحق نہیں ہے۔

سعدی انسٹی ٹیوٹ کے فارسی زبان و ادب کے ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حداد عادل نے کہا کہ ایرانی عوام اپنی کئی ہزارسالہ ثقافت اوراعتقادات پرفخرکرتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کو ملک کے استقلال، خودمختاری اورعوام کے دفاع کے لئے ایک کامیاب تحریک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے استقلال اورخودمختاری پرزور دیتے ہیں اور قومی اقدارکے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ 

ڈاکٹرغلام علی حداد عادل نے اس ریفریشر کورس میں شریک طالب علموں اورفارسی زبان کے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے وطن واپسی کے بعد سعدی انسٹی ٹیوٹ کی آنلائن انجمن کے رکن بنیں اوراپنے وطنوں کو فارسی سکھانے اوراپنے ممالک میں فارسی زبان کی ترویج کے لیے کوشش کریں۔

 واضح رہے کہ فارسی زبان و ادب کا بیاسیواں ریفریشر کورس تہران میں منعقد ہوا۔ ایک مہینے کے اس کورس میں سینتیس مختلف ممالک سے دو سو سے زائد فارسی زبان کے شائقین اور طلبہ نے شرکت کی تھی۔

ٹیگس