Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • کرغیزستان کے صدر ایران کے دورے پر
    کرغیزستان کے صدر ایران کے دورے پر

کرغیزستان کے صدر الماس بیگ آتام بائیوف آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں سعدآباد پیلس میں صدر مملکت نے ان کا استقبال کیا

کرغیزستان کے صدر نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں ایرانی حکام سے اپنے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں - کرغیزستان کے صدر کے دورہ تہران کے موقع پر تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوں گے اور پھر ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی-

 کرغیزستان کے صدر کا دو روزہ دورہ تہران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر انجام پایا ہے-

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران اور کرغیزستان کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح تقریبا پچاس ملین ڈالر ہے - دونوں ملکوں کے حکام کے مطابق تہران اور بشکک کے درمیان تجارتی لین دین کی گنجائش اس سے کہیں زیادہ ہے-

ٹیگس