Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران اورکرغیزستان کے صدور کے درمیان ملاقات
    ایران اورکرغیزستان کے صدور کے درمیان ملاقات

کرغیزستان کے صدرالماس بیگ آتام بایوف نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

کرغیزستان کے صدر الماس بیگ آتام بایوف صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ، جمعے کی شام تہران پہنچے تھے-

دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ ملاقات میں ایران ، افغانستان، تاجکستان، کرغیزستان اور چین کے درمیان ریلوے لائں بچھائے جانے کے علاوہ تجارتی و سیاسی میدانوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا-

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور کرغیزستان کے درمیان تعاون کے آٹھ معاہدوں اور مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور کرغیزستان کے صدر الماس بیگ آتام بایوف کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے اعلی سطحی عہدیداروں نے زراعت، توانائی، نقل و حمل، ذرائع ابلاغ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی آٹھ دستاویزات پر دستخط کئے گئے-

ٹیگس