علاقائی بحرانوں کے حل کے لئے سیاسی ڈائیلاگ کی ضرورت پرتاکید
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقائی بحرانوں کے حل کے لئے سیاسیڈائیلاگ شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے جرمن اخبارفراکفورٹرالگماینہ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ افغانستان ، عراق، شام اور یمن ایسی جنگوں کی مثالیں ہیں جن سے دہشت گرد گروہ پیدا ہوئے ہیں- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہ ، جمہوری حکومتوں کے لئے بڑا خطرہ شمار ہوتے ہیں کہا کہ کیا عراقی حکومت ایک جمہوری اورعوام کی منتخب حکومت نہیں ہے؟ لیکن آپ نے دیکھا کہ وہاں کس طرح دہشت گرد گروہ وجود میں آئے-
ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکرنے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہراس طریقہ کارکا خیرمقدم کرتا ہے جوسیاسی طریقے سے علاقے کے مسائل حل کرسکے-
ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ علاقے کے ممالک کے بحران کے حل کے لئے ایک سیاسی ڈائیلاگ شروع ہو جس میں تمام اہم گروہوں کو دعوت دی جائے اور قومی حکومت تشکیل دی جائے-